JW.ORG ویب سائٹ
آنلائن مواد تلاش کرنے کا طریقہ
ہماری ویب سائٹ پر حصہ ”لائبریری“ میں بہت سی مطبوعات، آڈیو فائلیں اور ویڈیوز دستیاب ہیں۔ آپ نیچے دی گئی تجاویز کی مدد سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کر سکتے ہیں۔
تلاش کے آپشن کو اِستعمال کریں
اگر آپ اُس کتاب کا عنوان یا عنوان کے کچھ الفاظ جانتے ہیں جسے آپ ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ نیچے دیے گئے طریقے کی مدد سے اِسے جلد تلاش کر سکتے ہیں۔
تلاش کے آئیکون (عدسے) پر کلک کریں۔ خانے میں مطلوبہ مضمون کا وہ لفظ یا اِصطلاح ڈالیں جو آپ کو یاد ہے اور بٹن تلاش پر کلک کریں۔ اگر آپ کو کئی الفاظ یا اِصطلاحیں یاد ہیں تو اِن سب کو اِس خانے میں ٹائپ کریں۔ اِس طرح اِس بات کا اِمکان زیادہ ہوگا کہ آپ کا مطلوبہ باب یا مضمون تلاش کے نتائج میں سرِفہرست ہو۔
اگر تلاش کرنے پر بہت سارے نتائج سامنے آئیں تو نیچے دیے گئے آپشنز میں سے کسی کو اِستعمال کرتے ہوئے تلاش کو مخصوص مواد تک محدود کریں۔
تلاش والے صفحے پر اُوپر دیے گئے آپشنز میں سے کسی آپشن کا اِنتخاب کریں۔ مثال کے طور پر تلاش کیے گئے نتائج میں سے صرف ویڈیوز دیکھنے کے لیے ویڈیوز پر کلک کریں۔
تلاش کے نتائج کو مخصوص قسم کے مواد تک محدود کرنے کے لیے اُس قسم کے سامنے تمام دیکھیں پر کلک کریں۔
جو مواد jw.org پر نہیں لیکن یہوواہ کے گواہوں کی آنلائن لائبریری پر دستیاب ہے، وہ بھی تلاش کے صفحے پر مل سکتا ہے۔
عنوان کے ذریعے کتاب تلاش کرنے کا طریقہ
اگر آپ اُس کتاب کا عنوان یا عنوان کے کچھ الفاظ جانتے ہیں جسے آپ ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ نیچے دیے گئے طریقے کی مدد سے اِسے جلد تلاش کر سکتے ہیں۔
”لائبریری“ میں جا کر < ”کتابیں“ پر کلک کریں۔
خانہ سب دِکھائیں پر جائیں اور اُس میں مطلوبہ کتاب کا عنوان یا عنوان کے کچھ الفاظ ڈالیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کتاب پاک کلام کی تعلیم ڈھونڈ رہے ہیں تو خانے میں لفظ تعلیم ٹائپ کریں۔ اب اِس خانے میں صرف وہ کتابیں دِکھائی دیں گی جن کے عنوان میں لفظ تعلیم آتا ہے۔ مطلوبہ کتاب کے عنوان پر کلک کریں۔
بٹن تلاش پر کلک کریں۔
رسالوں کے کسی شمارے کو تلاش کرنے کا طریقہ
”لائبریری“ میں جا کر < ”رسالے“ پر کلک کریں۔
اِس صفحے پر آپ کو جاگو! اور مینارِنگہبانی (عوامی ایڈیشن) کے پچھلے چار شمارے اور مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) کے پچھلے آٹھ شمارے دِکھائی دیں گے۔ اگر آپ کوئی خاص شمارہ تلاش کر رہے ہیں تو نیچے دی گئی تجاویز پر عمل کریں۔
پہلے خانے سے زبان، دوسرے خانے سے مطلوبہ ایڈیشن اور تیسرے خانے سے مطلوبہ سال منتخب کریں۔
بٹن تلاش پر کلک کریں۔
مطبوعات کے مختلف فارمیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ
کچھ صفحوں پر مطبوعات کی ترتیب بدلنے کے لیے یہ دو آپشن ہیں: 1. زیادہ کالم۔ 2. ایک کالم۔
ترتیب کے ساتھ دیے گئے بٹن کے آپشن زیادہ کالم پر کلک کرنے سے آپ کو کم معلومات دِکھائی دیں گی۔ ویب سائٹ کی سیٹنگ ایسی ہے کہ اِسے پہلی بار کھولنے پر مطبوعات زیادہ کالم میں دِکھائی دیں۔
اگر آپ مطبوعات کی ترتیب بدلنا چاہتے ہیں تو ایک کالم پر کلک کریں۔
زیادہ کالم میں مطبوعات کا پہلا صفحہ، عنوان اور ڈاؤن لوڈ کے لیے آئیکون (نشان) دِکھائی دیتے ہیں۔
مضمون کو آنلائن پڑھنے کے لیے اُس کے عنوان پر کلک کریں۔
تحریر کے آپشنز والے بٹن پر کلک کریں تاکہ ڈاؤنلوڈ واالی ونڈو کُھل جائے۔
کچھ مطبوعات کے مختلف ایڈیشن ہوتے ہیں، مثلاً بڑی لکھائی والا ایڈیشن۔ کسی ڈاؤن لوڈ آپشن (مثلاً پی ڈی ایف PDF) پر کلک کرنے سے ایک ونڈو کُھلے گی جس میں وہ تمام ایڈیشن دِکھائی دیں گے جو اُس فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اپنے مطلوبہ ایڈیشن کے لنک پر کلک کریں۔
ڈاؤنلوڈ والی ونڈو کھولنے کے لیے آڈیو والے بٹن پر کلک کریں۔ جو آڈیو فائل آپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں، اُس پر کلک کریں۔
ڈاؤنلوڈ والی ونڈو کھولنے کے لیے ویڈیو والے بٹن پر کلک کریں۔ جو ویڈیو آپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں، اُس پر کلک کریں۔