مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

جھوٹی معلومات اور برگشتہ لو‌گو‌ں سے بچیں

جھوٹی معلومات اور برگشتہ لو‌گو‌ں سے بچیں

شیطان اور اُس کا ساتھ دینے والے لو‌گ اکثر سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کر‌تے ہیں تاکہ ہمارا ایمان کمزور پڑ جائے۔ (‏2-‏کُر 11:‏3‏)‏ مثال کے طور پر اسوریوں نے خدا کے بندوں کو بے‌حوصلہ کر‌نے کے لیے اُنہیں جھوٹی معلومات دیں اور اُنہیں آدھا سچ بتایا۔ (‏2-‏توا 32:‏10-‏15‏)‏ آج برگشتہ لو‌گ بھی ایسا ہی کر‌تے ہیں۔ جب ہمیں ایسی معلومات ملتی ہیں جن میں ہمارے عقیدوں اور تنظیم کے بارے میں جھوٹی باتیں پائی جاتی ہیں تو ہمیں کیا کر‌نا چاہیے؟ ایسی معلومات زہر کی طرح ہوتی ہیں۔ اِس لیے نہ تو اِنہیں پڑھیں، نہ اِن کا جواب دیں اور نہ ہی اِن کا ذکر دوسروں کے ساتھ کر‌یں۔ اگر آپ کو کوئی ایسی معلومات ملیں جن کی وجہ سے آپ کے دل میں یہوواہ اور اُس کی تنظیم کے بارے میں شک پیدا ہونے لگے تو اِنہیں فوراً رد کر دیں۔—‏یہوداہ 3، 4‏۔‏

ویڈیو ‏”‏ ‏’‏ایمان کے لیے ڈٹ کر لڑیں‘‏!‏—‏حصہ‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالو‌ں کے جواب دیں:‏

  •   اگر آپ سوشل میڈیا اِستعمال کر‌تے ہیں تو آپ کو محتاط کیوں رہنا چاہیے؟‏

  •   ہم رومیوں 16:‏17 میں لکھی نصیحت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏