مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع:‏ چار گُھڑسوار اور آپ

چار گُھڑسوار اور آپ

چار گُھڑسوار اور آپ

چار گھوڑے اچانک سے نکلتے ہیں اور تیزی سے دوڑنے لگتے ہیں۔‏ اُن کے دوڑنے سے گرج جیسی آواز پیدا ہوتی ہے۔‏ پہلے گھوڑے کا رنگ سفید ہے۔‏ اِس کا سوار عظیم‌اُلشان ہے اور اُسے ابھی ابھی بادشاہ بنایا گیا ہے۔‏ اُس کے پیچھے لال سُرخ رنگ کا گھوڑا ہے جس کا سوار پوری زمین سے امن اُٹھا لیتا ہے۔‏ لال سُرخ گھوڑے کے پیچھے کالے رنگ کا گھوڑا ہے جس کے سوار نے ہاتھ میں ایک ترازو پکڑا ہوا ہے اور اُس کے دوڑنے کے ساتھ ساتھ یہ افسوس‌ناک پیغام سنایا جا رہا ہے کہ خوراک کی شدید کمی ہو گئی ہے۔‏ چوتھے اور آخری گھوڑے کا رنگ ہلکا پیلا ہے جو بیماریوں اور دیگر جان‌لیوا خطرات کا نشان ہے۔‏ اِس کے سوار کا نام موت ہے۔‏ اِس کے پیچھے پیچھے قبر آ رہی ہے جو اِنسانوں کو زندگی سے محروم کر رہی ہے۔‏ یہ حیرت‌انگیز منظر بائبل کی آخری کتاب مکاشفہ میں بیان کِیا گیا ہے اور اِسے پڑھ کر لگتا ہے جیسے یہ سارا واقعہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہو۔‏—‏مکاشفہ 6:‏1-‏8‏۔‏

‏”‏جب مَیں نے پہلی دفعہ چار گُھڑسواروں کے بارے میں پڑھا تو مجھ پر خوف سا طاری ہو گیا۔‏ مجھے لگا جیسے عدالت کا دن بہت قریب ہے اور مَیں نہیں بچوں گی کیونکہ مَیں اِس کے لیے تیار نہیں ہوں۔‏“‏‏—‏کرِسٹل۔‏

‏”‏جب مَیں نے فرق فرق رنگ کے چار گھوڑوں اور اُن کے سواروں کے بارے میں پڑھا تو مجھے یہ بیان بہت حیرت‌انگیز لگا۔‏ پھر جب مَیں نے اِس رُویا کا مطلب سمجھا تو مجھے پتہ چلا کہ اِن گُھڑسواروں کی منظرکشی ایسے کیوں کی گئی ہے۔‏“‏‏—‏ایڈ۔‏

کیا آپ نے بھی چار گُھڑسواروں کے بارے میں پڑھتے وقت کرِسٹل کی طرح محسوس کِیا؟‏ یا کیا آپ نے ایڈ کی طرح محسوس کِیا؟‏ دونوں صورتوں میں یہ بات تو واضح ہے کہ اِن چار گُھڑسواروں کا یہ دل دہلا دینے والا منظر اُن مشہور مناظر میں سے ایک ہے جن کا مکاشفہ کی کتاب میں ذکر کِیا گیا ہے۔‏ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ اِس رُویا کو سمجھنے سے آپ کو ذاتی طور پر بھی فائدہ ہو سکتا ہے؟‏ وہ کیسے؟‏ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ آپ اُس کے اِلہام سے لکھی گئی اِس کتاب کو پڑھنے،‏ سمجھنے اور اِس میں لکھی باتوں پر عمل کرنے سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔‏—‏مکاشفہ 1:‏1-‏3‏۔‏

کچھ لوگ چار گُھڑسواروں کی رُویا کو پڑھ کر خوف‌زدہ ہو جاتے ہیں لیکن یہ رُویا ہمیں ڈرانے کے لیے نہیں لکھی گئی۔‏ لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے کہ اِس رُویا کے ذریعے اُن کا ایمان مضبوط ہوتا ہے اور اُنہیں ایک روشن مستقبل کی اُمید ملتی ہے۔‏ آپ بھی اِس بات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔‏ اِس کے لیے اگلے مضمون کو پڑھیں۔‏