مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گورننگ باڈی کا نیا رُکن

گورننگ باڈی کا نیا رُکن

بدھ،‏ ۵ ستمبر ۲۰۱۲ء کی صبح ریاستہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا کے بیت‌ایل میں یہ اعلان کِیا گیا کہ یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی میں ایک نئے رُکن کو شامل کِیا گیا ہے۔‏ اِس بھائی کا نام مارک سینڈرسن ہے۔‏ اُنہوں نے یکم ستمبر ۲۰۱۲ء سے گورننگ باڈی کے رُکن کے طور پر خدمت کرنا شروع کی۔‏

بھائی سینڈرسن نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں پرورش پائی۔‏ اُن کے ماں‌باپ بھی یہوواہ کے گواہ تھے۔‏ بھائی سینڈرسن نے ۹ فروری ۱۹۷۵ء میں بپتسمہ لیا۔‏ اُنہوں نے یکم ستمبر ۱۹۸۳ء میں کینیڈا کے علاقے سسکےچوان میں پہل‌کار کے طور پر خدمت شروع کی۔‏ پھر اُنہوں نے دسمبر ۱۹۹۰ء میں ریاستہائے متحدہ میں منسٹریل ٹریننگ سکول کی ساتویں کلاس سے تربیت حاصل کی (‏اِس سکول کا نیا نام ”‏غیرشادی‌شُدہ بھائیوں کے لئے سکول“‏ ہے)‏۔‏ پھر اپریل ۱۹۹۱ء میں بھائی سینڈرسن کو خصوصی پہل‌کار کے طور پر مقرر کِیا گیا اور اُنہیں کینیڈا کے جزیرے میں بھیج دیا گیا جس کا نام نیوفاؤنڈلینڈ ہے۔‏ اُنہوں نے وقتاًفوقتاً حلقے کے نگہبان کے طور پر بھی خدمت کی۔‏ پھر فروری ۱۹۹۷ء میں اُنہیں کینیڈا کے برانچ کے دفتر میں کام کرنے کے لئے بلا لیا گیا۔‏ نومبر ۲۰۰۰ء میں اُنہیں ریاستہائے متحدہ کے برانچ کے دفتر میں منتقل کر دیا گیا۔‏ وہاں اُنہوں نے اُس شعبے میں کام کِیا جو خون کے بغیر علاج کرنے کے سلسلے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔‏ اِس کے علاوہ اُنہوں نے مُنادی کے کام کی نگرانی کرنے والے شعبے میں خدمت کی۔‏

ستمبر ۲۰۰۸ء میں بھائی سینڈرسن نے برانچ کی کمیٹی کے رُکنوں کے لئے سکول سے تربیت حاصل کی۔‏ اِس کے بعد اُنہیں فلپائن کی برانچ کی کمیٹی کا رُکن مقرر کِیا گیا۔‏ ستمبر ۲۰۱۰ء میں اُنہیں دوبارہ ریاستہائے متحدہ بلا لیا گیا جہاں اُنہیں گورننگ باڈی کی خدمتی کمیٹی کا ہاتھ بٹانے کی ذمہ‌داری سونپی گئی۔‏