مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا خدا آپ کو دولت بخشنے کا وعدہ کرتا ہے؟‏

کیا خدا آپ کو دولت بخشنے کا وعدہ کرتا ہے؟‏

کیا خدا آپ کو دولت بخشنے کا وعدہ کرتا ہے؟‏

‏’‏خدا چاہتا ہے کہ آپ امیر ہوں،‏ آپ کے گھر میں گاڑیاں کھڑی ہوں اور آپ کا ایک شاندار کاروبار ہو۔‏ آپ صرف خدا پر بھروسہ کریں اور دل کھول کر اُسے دیں۔‏‘‏

برازیل کے ایک اخبار نے بیان کِیا کہ وہاں کے بعض مذہبی گروہ اِس پیغام کو فروغ دے رہے ہیں۔‏ بہت سے لوگ اِس پیغام پر یقین رکھتے ہیں۔‏ امریکہ میں مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے والے لوگوں کے ایک جائزے کے متعلق ٹائم میگزین نے تبصرہ کِیا:‏ ”‏اِن میں سے ۶۱ فیصد یہ ایمان رکھتے تھے کہ خدا چاہتا ہے کہ لوگ مالی طور پر خوشحال ہو جائیں۔‏ جبکہ ۳۱ فیصد .‏ .‏ .‏ کا خیال تھا کہ اگر آپ خدا کو اپنا روپیہ‌پیسہ دیتے ہیں تو وہ بدلے میں آپ کو اَور زیادہ دولت سے نوازے گا۔‏“‏

اِس قسم کے نظریات خاص طور پر لاطینی امریکہ کے ممالک جیساکہ برازیل میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔‏ لوگ ایسے چرچوں کا رُخ کر رہے ہیں جو اپنے اراکین کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ اُنہیں خدا کی طرف سے مال‌ودولت حاصل ہوگا۔‏ مگر کیا خدا واقعی اپنے خادموں کو مال‌ودولت دینے کا وعدہ کرتا ہے؟‏ کیا ماضی میں خدا کے تمام خادم دولت‌مند تھے؟‏

یہ سچ ہے کہ عبرانی صحائف میں ہمیں اِس بات کا ذکر ملتا ہے کہ خدا کی برکت حاصل کرنے والے بعض لوگ دولت‌مند تھے۔‏ مثال کے طور پر،‏ استثنا ۸:‏۱۸ میں ہم پڑھتے ہیں:‏ ”‏تُو [‏یہوواہ]‏ اپنے خدا کو یاد رکھنا کیونکہ وہی تجھ کو دولت حاصل کرنے کی قوت .‏ .‏ .‏ دیتا ہے۔‏“‏ اِس سے اسرائیلیوں کو یہ یقین‌دہانی حاصل ہوئی کہ اگر وہ خدا کے وفادار رہیں گے تو وہ اُنہیں ایک خوشحال قوم بنائے گا۔‏

لیکن کیا خدا انفرادی طور پر بھی اپنے خادموں کو دولت بخشتا ہے؟‏ اِس سلسلے میں خدا کے وفادار بندے ایوب کی مثال پر غور کریں۔‏ وہ بہت امیر شخص تھا۔‏ جب شیطان نے اُس سے اُس کا سب کچھ چھین لیا تو یہوواہ خدا نے اُسے ”‏دوچند“‏ عطا کِیا۔‏ (‏ایوب ۱:‏۳؛‏ ۴۲:‏۱۰‏)‏ خدا کا خادم ابرہام بھی بہت دولت‌مند تھا۔‏ پیدایش ۱۳:‏۲ کہتی ہے کہ ”‏اؔبرام کے پاس چوپائے اور سونا چاندی بکثرت تھا۔‏“‏ جب چار مشرقی سلطنتوں کے بادشاہوں کی فوجوں نے ابرہام کے بھتیجے لوط کو گرفتار کر لیا تو ابرہام نے ”‏اپنے تین سو اٹھارہ مشاق خانہ‌زادوں کو لیکر .‏ .‏ .‏ اُن کا تعاقب کِیا۔‏“‏ (‏پیدایش ۱۴:‏۱۴‏)‏ اِن ۳۱۸ ”‏مشاق خانہ‌زادوں“‏ یعنی ہتھیار چلانے میں ماہر لوگوں کا ابرہام کے ساتھ ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اُس کا گھرانہ بہت بڑا تھا۔‏ صرف ایک ایسا شخص ہی اتنے بڑے خاندان کو سنبھال سکتا تھا جو بہت امیر ہو اور جس کے پاس بہت سے چوپائے ہوں۔‏

جی‌ہاں،‏ ماضی میں خدا کے بیشتر وفادار خادم جیساکہ ابرہام،‏ اضحاق،‏ یعقوب،‏ داؤد اور سلیمان بہت امیر تھے۔‏ لیکن کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ خدا ہر اُس شخص کو مال‌ودولت دیتا ہے جو اُس کی خدمت کرتا ہے؟‏ کیا غریبوں کو خدا کی برکت حاصل نہیں ہے؟‏ اگلے مضمون میں ہم اِن سوالوں پر غور کریں گے۔‏