مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے لئے بپتسمہ لینا کیوں اہم ہے؟‏

مسیحیوں کے لئے بپتسمہ لینا کیوں اہم ہے؟‏

پاک صحیفوں کی تعلیم

مسیحیوں کے لئے بپتسمہ لینا کیوں اہم ہے؟‏

اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔‏ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔‏

۱.‏ بپتسمہ لینے کا مقصد کیا ہے؟‏

بپتسمہ لینے سے ہم خدا کے سامنے اِس بات کا اِظہار کرتے ہیں کہ ہم اُس کی قربت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‏ اِس لئے ایک ننھے بچے کو بپتسمہ دینا مناسب نہیں ہے۔‏ ایک مسیحی کو اُس وقت بپتسمہ لینا چاہئے جب اُس کی عمر اِتنی ہو جائے کہ وہ خدا کے بارے میں سیکھ سکے اور یسوع مسیح کا شاگرد بن سکے۔‏ (‏اعمال ۸:‏۱۲؛‏ ۱-‏پطرس ۳:‏۲۱‏)‏ یسوع مسیح کے شاگرد بننے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اُن کی تعلیم کو سمجھیں اور اُن کے حکموں پر عمل کریں۔‏‏—‏متی ۲۸:‏۱۹،‏ ۲۰ کو پڑھیں۔‏

رسولوں کے زمانے میں بہت سے لوگوں نے جب خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں سیکھا تو اُنہوں نے بپتسمہ لینے میں ذرا بھی دیر نہیں کی تھی۔‏ مثال کے طور پر جب ایک شخص کو یہ پتہ چلا کہ یسوع مسیح کی قربانی پر ایمان لانے سے انسان نجات پا سکتے ہیں تو اُس نے فوراً بپتسمہ لیا اور یسوع مسیح کا شاگرد بن گیا۔‏ آج بھی بہت سے ایسے لوگ یسوع مسیح کے پیروکار بن گئے ہیں جو سچائی کی تلاش کر رہے تھے۔‏‏—‏اعمال ۸:‏۲۶-‏۳۱،‏ ۳۵-‏۳۸ کو پڑھیں۔‏

۲.‏ یسوع مسیح نے بپتسمہ کیوں لیا تھا؟‏

یسوع مسیح کی عمر تقریباً ۳۰ سال تھی جب یوحنا بپتسمہ دینے والے نے اُنہیں دریائےیردن کے گہرے پانی میں بپتسمہ دیا تھا۔‏ یسوع مسیح نے بپتسمہ لینے سے یہ ظاہر کِیا کہ اُنہوں نے خود کو خدا کی مرضی پوری کرنے کے لئے پیش کر دیا ہے۔‏ (‏عبرانیوں ۱۰:‏۷‏)‏ خدا کی مرضی یہ تھی کہ یسوع مسیح انسانوں کے گُناہوں کی معافی کے لئے اپنی جان قربان کریں۔‏ یسوع مسیح نہ صرف زمین پر بلکہ زمین پر آنے سے پہلے آسمان پر بھی اپنے باپ سے محبت کرتے تھے اور اُس کی بات مانتے تھے۔‏‏—‏مرقس ۱:‏۹-‏۱۱؛‏ یوحنا ۸:‏۲۹؛‏ ۱۷:‏۵ کو پڑھیں۔‏

۳.‏ مسیحی بپتسمہ کیوں لیتے ہیں؟‏

یسوع مسیح ایک بےعیب انسان تھے جبکہ ہم گنہگار ہیں۔‏ لیکن یسوع مسیح کی قربانی نے ہمارے لئے ممکن بنا دیا ہے کہ ہم خدا کی قربت حاصل کر سکتے ہیں۔‏ (‏رومیوں ۵:‏۱۰،‏ ۱۲؛‏ ۱۲:‏۱،‏ ۲‏)‏ دراصل اب ہم اُس کے بیٹے اور بیٹیاں بن سکتے ہیں۔‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۶:‏۱۸‏)‏ ہمیں یہ اعزاز کیسے ملتا ہے؟‏ ہم اپنی زندگی خدا کے لئے وقف کرتے ہیں یعنی ہم دُعا میں خدا سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم زندگی بھر اُس کی مرضی کے مطابق چلیں گے۔‏ اِس کے بعد ہم بپتسمہ لینے سے سب کے سامنے یہ اقرار کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی زندگی یہوواہ کے نام کر دی ہے۔‏‏—‏متی ۱۶:‏۲۴؛‏ ۱-‏پطرس ۴:‏۲ کو پڑھیں۔‏

۴.‏ آپ بپتسمہ لینے کے لائق کیسے بن سکتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ اُن لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کرنے کے لئے تیار ہیں جو خدا کے نزدیک جانا چاہتے ہیں۔‏ بائبل کا مطالعہ کرنے اور یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر جانے سے خدا کے لئے آپ کی محبت بڑھے گی اور اُس پر آپ کا ایمان مضبوط ہوگا۔‏ اِس سے آپ کی سوچ اور آپ کے طورطریقوں میں بھی بہتری آئے گی۔‏ جب خدا پر آپ کا ایمان مضبوط ہوگا اور آپ میں محبت جیسی دوسری خوبیاں پیدا ہوں گی تو آپ خدا کی خدمت کرنے کا وعدہ نبھانے کے قابل ہوں گے۔‏‏—‏یوحنا ۱۷:‏۳؛‏ عبرانیوں ۱۰:‏۲۴،‏ ۲۵ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر ۱۸ کو دیکھیں۔‏ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏