مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

خدا کی بادشاہت کیا ہے اور ہمیں اِس کے آنے کے لیے دُعا کیوں کرنی چاہیے؟‏

کیا آپ خدا کی بادشاہت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟‏

خدا کی بادشاہت ایک حکومت ہے جو آسمان پر قائم ہے۔‏ یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں سے کہا کہ وہ خدا کی بادشاہت کے آنے کے لیے دُعا کریں کیونکہ یہ زمین پر راست‌بازی اور امن قائم کرے گی۔‏ کوئی بھی اِنسانی حکومت تشدد،‏ نااِنصافی یا بیماریوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی۔‏ لیکن خدا کی بادشاہت نہ صرف ایسا کر سکتی ہے بلکہ وہ ایسا کرے گی بھی۔‏ خدا نے یسوع مسیح کو اِس بادشاہت کا بادشاہ بنایا ہے۔‏ اِس کے علاوہ یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کے کچھ پیروکاروں کو چنا ہے جو یسوع مسیح کے ساتھ مل کر حکمرانی کریں گے۔‏‏—‏لوقا 11:‏2؛‏ 22:‏28-‏30 کو پڑھیں۔‏

بہت جلد خدا کی بادشاہت اُن سب لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو خدا کی حکمرانی کی مخالفت کرتے ہیں۔‏ اِس لیے جب ہم خدا کی بادشاہت کے آنے کے لیے دُعا کرتے ہیں تو دراصل ہم یہ درخواست کر رہے ہوتے ہیں کہ تمام اِنسانی حکومتوں کی جگہ خدا کی حکومت قائم ہو جائے۔‏‏—‏دانی‌ایل 7:‏13،‏ 14؛‏ مکاشفہ 11:‏15،‏ 18 کو پڑھیں۔‏

خدا کی بادشاہت سے اِنسانوں کو کیوں فائدہ ہوگا‏؟‏

یسوع مسیح بہت ہمدرد ہیں اِس لیے اُن سے اچھا حکمران اَور کوئی نہیں ہو سکتا۔‏ اِس کے علاوہ وہ بہت طاقت‌ور ہیں اور اُن لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں جو خدا سے مدد کے لیے فریاد کرتے ہیں۔‏‏—‏زبور 72:‏8،‏ 12-‏14 کو پڑھیں۔‏

خدا کی بادشاہت اُن لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی جو سچے دل سے اِس کے آنے کے لیے دُعا کرتے ہیں اور خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔‏ اگر آپ خدا کے کلام سے خدا کی بادشاہت کے بارے میں سیکھیں گے تو آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔‏‏—‏لوقا 18:‏16،‏ 17؛‏ یوحنا 4:‏23 کو پڑھیں۔‏