مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یہ دُنیا مصیبتوں سے بھری ہے۔‏ لیکن کیا اِن مصیبتوں کا ذمےدار خدا ہے؟‏

پاک کلام کی تعلیم

پاک کلام کی تعلیم

کیا خدا مصیبتوں کا ذمےدار ہے؟‏

آپ کیا جواب دیں گے؟‏

  • ہاں

  • نہیں

  • شاید

پاک کلام کا جواب

‏”‏یہ ہرگز ہو نہیں سکتا کہ خدا شرارت کا کام کرے اور قادرِمطلق بدی کرے۔‏“‏ (‏ایوب 34:‏10‏)‏ خدا بُرائی اور مصیبتوں کا ذمےدار ہرگز نہیں ہے۔‏

پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟‏

  • ”‏دُنیا کا حاکم“‏ یعنی شیطان اِبلیس تمام مصیبتوں کا ذمےدار ہے۔‏—‏یوحنا 14:‏30‏۔‏

  • بُرائی اور مصیبتوں کی وجہ اکثر اِنسانوں کے غلط فیصلے بھی ہوتے ہیں۔‏—‏یعقوب 1:‏14،‏ 15‏۔‏

کیا مصیبتیں کبھی ختم ہوں گی؟‏

لوگوں کا خیال:‏ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ اگر سب اِنسان مل کر کوشش کریں تو دُنیا سے مصیبتیں ختم ہو سکتی ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ دُنیا سے مصیبتیں شاید ہی کبھی ختم ہوں۔‏ آپ کا کیا خیال ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

خدا مصیبتوں کو ختم کرے گا۔‏ ”‏نہ موت رہے گی،‏ نہ ماتم،‏ نہ رونا،‏ نہ درد۔‏“‏—‏مکاشفہ 21:‏3،‏ 4‏۔‏

پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟‏

  • خدا،‏ یسوع مسیح کے ذریعے اُن تمام مصیبتوں کو ختم کر دے گا جو شیطان اِبلیس کی وجہ سے آتی ہیں۔‏—‏1-‏یوحنا 3:‏8‏۔‏

  • اچھے لوگ ہمیشہ تک زمین پر امن سے رہیں گے۔‏—‏زبور 37:‏9-‏11،‏ 29‏۔‏