مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوکس رہیں!‏

سکولوں میں فائرنگ—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

سکولوں میں فائرنگ—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 24 مئی 2022ء کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک چھوٹے سے شہر یووالڈی میں بڑا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ امریکہ کے ایک اخبار کے مطابق حملہ‌آور نے ایک پرائمری سکول میں ”‏فائرنگ کی جس میں 19 بچے اور 2 ٹیچر مارے گئے۔“‏—‏اخبار، دی نیو یارک ٹائمز۔‏

 افسوس کی بات ہے کہ ایسے ہول‌ناک واقعے بہت عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق صرف امریکہ میں ہی ”‏پچھلے سال سکولوں میں فائرنگ کے 249 واقعات ہوئے۔ 1970ء کے بعد سے یہ کسی ایک سال میں سکولوں میں فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات تھے۔“‏—‏اخبار، یو ایس اے ٹوڈے۔‏

 آخر ایسے ہول‌ناک واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ ہم اِنہیں کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟ اور کیا ہم اِس بات کی اُمید رکھ سکتے ہیں کہ دُنیا سے ظلم اور تشدد کبھی ختم ہوگا؟ بائبل میں اِن سوالوں کے جواب دیے گئے ہیں۔‏

دُنیا میں ظلم‌وتشدد کیوں بڑھتا جا رہا ہے؟‏

  •   بائبل میں ہمارے زمانے کو ‏’‏آخری زمانہ‘‏ کہا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ اِس زمانے میں رہنے والے لوگ ‏”‏خاندانی محبت سے خالی“‏ اور ‏”‏وحشی“‏ ہوں گے۔ اِس کا مطلب ہے کہ لوگ ظالم ہوں گے اور دوسروں پر تشدد کریں گے۔ ایسے لوگوں کے بارے میں بائبل میں بتا دیا گیا تھا کہ وہ ‏”‏بگڑتے چلے جائیں گے۔“‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏5،‏ 13‏)‏ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے مضمون ”‏‏”‏آخری زمانے“‏ یا ’‏آخری وقت‘‏ کی نشانی کیا ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

 بہت سے لوگ سوچتے ہیں:‏ ”‏خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا جیسے کہ سکولوں میں ہونے والی فائرنگ کو؟“‏ پاک کلام سے اِس سوال کا جواب جاننے کے لیے مضمون ”‏اچھے لوگوں پر مصیبتیں کیوں آتی ہیں؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

ہم اِس طرح کے بُرے واقعات کو برداشت کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

  •   ”‏جتنی بھی باتیں پہلے لکھی گئیں، وہ ہماری ہدایت کے لیے لکھی گئیں تاکہ ہم صحیفوں سے تسلی پا کر ‏.‏.‏.‏ اُمید حاصل کر سکیں۔“‏—‏رومیوں 15:‏4‏۔‏

 پاک کلام میں لکھے اصولوں کی مدد سے آپ دُنیا میں ہونے والے ظلم اور تشدد کو برداشت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے رسالہ ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ میں مضمون ”‏تشدد سے پاک دُنیا محض ایک خواب نہیں‏“‏ کو پڑھیں۔‏

کیا ظلم‌وتشدد کبھی ختم ہوگا؟‏

  •   ”‏وہ ‏.‏.‏.‏ اُنہیں ظلم‌وتشدد سے چھڑائے گا۔“‏—‏زبور 72:‏14‏، اُردو جیو ورشن۔‏

  •   ”‏وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قوم قوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے۔“‏—‏میکاہ 4:‏3‏۔‏

 خدا وہ کام کرے گا جو اِنسان کر ہی نہیں سکتا۔ اُس کی بادشاہت یعنی آسمانی حکومت ہر طرح کے ہتھیاروں اور ظلم‌وتشدد کو ختم کر دے گی۔ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے کہ خدا کی بادشاہت کیا کچھ کرے گی، مضمون ”‏خدا کی بادشاہت میں ”‏خوب امن رہے گا“‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏