مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

باب 23

لکھنے اور ترجمہ کرنے کا کام کیسے کِیا جاتا ہے؟‏

لکھنے اور ترجمہ کرنے کا کام کیسے کِیا جاتا ہے؟‏

مضمون‌نویسی کا شعبہ،‏ ریاستہائے متحدہ امریکہ

جنوبی کوریا

آرمینیا

بُرونڈی

سری لنکا

ہم ”‏ہر قوم اور قبیلے اور زبان اور نسل“‏ کو خوشخبری سنانا چاہتے ہیں اِس لئے ہم 750 سے زیادہ زبانوں میں کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں۔‏ (‏مکاشفہ 14:‏6‏)‏ اِس کام کو انجام دینے کے لئے ہمارے پاس کئی مضمون‌نگار اور ترجمہ‌نگار ہیں جو سب کے سب یہوواہ کے گواہ ہیں۔‏

مضامین انگریزی زبان میں لکھے جاتے ہیں۔‏ گورننگ باڈی ہمارے مرکزی دفتر میں مضمون‌نویسی کے شعبے کی نگرانی کرتی ہے۔‏ یہ شعبہ اُن سب مضمون‌نگاروں سے رابطے میں رہتا ہے جو ہمارے مرکزی دفتر اور کئی دوسرے برانچ کے دفتروں میں کام کرتے ہیں۔‏ یہ مضمون‌نگار مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں اور طرح‌طرح کی ثقافتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مضمون لکھتے ہیں۔‏ اِس لئے ہمارے رسالوں اور کتابوں کو پوری دُنیا میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔‏

مضامین کو ترجمہ کرنے والوں کو بھیجا جاتا ہے۔‏ مضمون کو لکھنے کے بعد اِس کی درستی کی جاتی ہے اور گورننگ باڈی اِس کی منظوری دیتی ہے۔‏ پھر اِس مضمون کو کمپیوٹر کے ذریعے ترجمہ کرنے والی ٹیموں کو بھیجا جاتا ہے۔‏ یہ ٹیمیں ترجمہ کرتے وقت ”‏صحیح اور درست باتوں“‏ کا انتخاب کرتی ہیں تاکہ اُن کی زبان میں انگریزی مضمون کے معنی پوری طرح سے واضح ہو جائیں۔‏—‏واعظ 12:‏10‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

کمپیوٹر کی مدد سے کام زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔‏ کمپیوٹر مضمون‌نگاروں اور ترجمہ کرنے والوں کی جگہ نہیں لے سکتے۔‏ لیکن کمپیوٹر پر ایسی لغات اور پروگرام ڈالے جا سکتے ہیں جن کی مدد سے کام زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔‏ یہوواہ کے گواہوں نے ایک پروگرام ایجاد کِیا ہے جس کا نام MEPS ہے۔‏ اِس کے ذریعے سینکڑوں زبانوں میں مضامین ٹائپ کئے جا سکتے ہیں،‏ مضامین کو تصویروں کے ساتھ ڈالا جا سکتا ہے اور یوں مضامین کو چھپائی کے لئے تیار کِیا جا سکتا ہے۔‏

ہم کئی ایسی زبانوں میں بھی ترجمہ کرتے ہیں جو صرف چند ہزار لوگ بولتے ہیں۔‏ ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟‏ کیونکہ یہوواہ خدا کی مرضی ہے کہ ہر طرح کے لوگ ”‏نجات پائیں اور سچائی کے بارے میں صحیح علم حاصل کریں۔‏“‏—‏1-‏تیمتھیس 2:‏3،‏ 4‏۔‏

  • ہماری کتابوں اور رسالوں کے لئے مضامین کیسے لکھے جاتے ہیں؟‏

  • ہم اِتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیوں کرتے ہیں؟‏