عظیم اُستاد سے سیکھیں

خدا کے کلام میں پائے جانے والے اصول بچوں کے لیے بہترین ہیں کیونکہ یہ کسی اِنسان کی طرف سے نہیں بلکہ اُن کے آسمانی باپ کی طرف سے ہیں۔‏

والدین کے لئے کچھ ہدایات

اِس کتاب کو اِس لیے شائع کِیا گیا ہے کہ والدین اور بچے آپس میں ہر طرح کے معاملے پر بات کرنا سیکھیں۔‏

باب

یسوع مسیح اچھے اُستاد کیوں تھے؟‏

یسوع مسیح نے لوگوں کو کون سی باتیں سکھائیں؟‏ اور اُن کی تعلیمات کس کی طرف سے تھیں؟‏

باب

خدا کی طرف سے ایک خط

بائبل خدا کی طرف سے ہے اِس لیے یہ سب سے اہم کتاب ہے۔‏

باب

خدا نے سب چیزیں بنائی ہیں

پرندوں کو کس نے چہچہانا سکھایا ہے؟‏ ہری ہری گھاس کو کس نے بنایا ہے؟‏ آپ کو کس نے بنایا ہے؟‏

باب

خدا کا نام کیا ہے؟‏

ہم سب کا ایک نام ہے۔‏ کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا کا کیا نام ہے؟‏ یہ نام اِتنا اہم کیوں ہے؟‏

باب

‏”‏یہ میرا پیارا بیٹا ہے“‏

یسوع مسیح کس وجہ سے اِتنے خاص شخص تھے؟‏

باب

عظیم اُستاد نے لوگوں کی خدمت کی

جب کوئی آپ کے لیے ایک کام کرتا ہے تو کیا آپ کو اچھا لگتا ہے؟‏ دیکھیں کہ آپ عظیم اُستاد یسوع مسیح کی طرح دوسروں کی خدمت کیسے کر سکتے ہیں۔‏

باب

خدا اور بڑوں کا کہنا مانیں

نوجوان اور بچے،‏ بڑوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏ اور جب یہوواہ خدا ہمیں کچھ کرنے کو کہتا ہے تو یہ ہمیشہ ہمارے فائدے کے لیے ہوتا ہے۔‏

باب

خدا سب سے بڑا ہے

دیکھیں کہ ہمیں دوسروں کو خود سے بڑا کیوں ماننا چاہیے۔‏

باب

غلط کام کرنے سے بچیں

اگر کوئی آپ کو غلط کام کرنے پر اُکسائے تو آپ کیا کریں گے؟‏

باب

یسوع مسیح بُرے فرشتوں سے زیادہ طاقت ور ہیں

ہمیں شیاطین سے ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔‏ لیکن ہمیں خبردار رہنا چاہیے تاکہ شیطان اور شیاطین ہمیں دھوکا نہ دے سکیں۔‏

باب

فرشتے ہماری مدد کرتے ہیں

خدا کے فرشتے اُن لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو یہوواہ خدا سے پیار کرتے ہیں اور اُس کی خدمت کرتے ہیں۔‏

باب

دُعا کرنا سیکھیں

ہم چاہے کسی بھی وقت خدا سے دُعا کریں،‏ وہ ہماری سنے گا۔‏

باب

یسوع مسیح کے شاگرد

یہ کس طرح کے لوگ تھے؟‏

باب

ہمیں دوسروں کو کیوں معاف کرنا چاہئے؟‏

یہ بات یسوع مسیح نے ایک کہانی کے ذریعے سمجھائی۔‏

باب

سب کے ساتھ اچھا سلوک کریں

اِس سلسلے میں ہم اچھے سامری سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏

باب

زندگی میں سب سے اہم بات کیا ہے؟‏

ہم خدا کے نزدیک دولت‌مند کیسے بن سکتے ہیں؟‏

باب

سچی خوشی کا راز

عظیم اُستاد نے ایک اہم راز بتایا۔‏

باب

کیا آپ دوسروں کو شکریہ کہتے ہیں؟‏

دیکھیں کہ اِس سلسلے میں آپ دس کوڑھیوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔‏

باب

کیا آپ کو لڑائی کرنی چاہئے؟‏

جب آپ دیکھتے ہیں کہ لڑائی ہونے کا امکان ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‏

باب

کیا آپ ہمیشہ اپنے فائدے کا سوچتے ہیں؟‏

دیکھیں کہ جب یسوع مسیح کے شاگردوں نے ایسا کِیا تو اُنہوں نے شاگردوں سے کیا کہا۔‏

باب

کیا ہمیں شیخی مارنی چاہئے؟‏

یسوع مسیح نے ایک فریسی اور ایک محصول لینے والے کی کہانی سنائی۔‏

باب

ہمیں جھوٹ کیوں نہیں بولنا چاہئے؟‏

دیکھیں کہ یہوواہ خدا نے حننیاہ اور سفیرہ کے ساتھ کیا کِیا۔‏

باب

لوگ کیوں بیمار ہوتے ہیں؟‏

کیا کبھی ایسا وقت آئے گا جب لوگ کبھی بیمار نہیں ہوں گے؟‏

باب

کبھی چوری نہ کریں

چار ایسے لوگوں کی مثالوں پر غور کریں جنہوں نے ایسی چیز حاصل کرنے کی کوشش کی جو اُن کی نہیں تھی۔‏

باب

کیا بُرے لوگ بدل سکتے ہیں؟‏

اِس سلسلے میں ساؤل اور ایک فاحشہ کی زندگی پر غور کریں۔‏

باب

ہمیں اچھے کام کرنا کیوں مشکل لگتا ہے؟‏

جب ہم بُرے لوگوں کے کہنے پر غلط کام نہیں کرتے تو وہ کیا کرتے ہیں؟‏

باب

آپ کس کی عبادت کرتے ہیں؟‏

آج‌کل لوگ اِنسانوں اور چیزوں کی پرستش کرتے ہیں۔‏ لیکن آپ کس کی عبادت کرتے ہیں؟‏ اِس سلسلے میں خدا کی قوم اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کی مثال پر غور کریں۔‏

باب

ہمیں کس کا کہنا ماننا چاہئے؟‏

‏”‏جو قیصر کا ہے،‏ قیصر کو اور جو خدا کا ہے،‏ خدا کو ادا کرو۔‏“‏

باب

ہمیں کیسی دعوتیں کرنی چاہئیں؟‏

کیا آپ کو پتہ ہے کہ بائبل میں بہت سے ایسے واقعات کا ذکر ہوا ہے جب لوگوں نے دعوتیں منائیں۔‏ اِن واقعات کو پڑھ کر ہم جان سکتے ہیں کہ خدا دعوتوں کو کیسا خیال کرتا ہے۔‏

باب

لوگوں سے نہ ڈریں

عظیم اُستاد یسوع مسیح نے یہ کبھی نہیں کہا کہ خدا کی خدمت کرنا ہمیشہ آسان ہوگا۔‏ لیکن ہم اپنے دل سے ڈر کو دُور کر سکتے ہیں اور دلیر بن سکتے ہیں۔‏

باب

یہوواہ خدا آپ کی مدد کرے گا

جب آپ اُداس ہوتے ہیں یا آپ کو لگتا ہے کہ کسی کو آپ کی فکر نہیں ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟‏

باب

خدا نے یسوع کی حفاظت کی

دیکھیں کہ جب یسوع مسیح چھوٹے تھے تو یہوواہ خدا نے اُنہیں ایسے لوگوں سے کیسے بچایا جو اُن کو مار ڈالنا چاہتے تھے۔‏

باب

یسوع مسیح ہماری حفاظت کرتے ہیں

زمین پر رہ کر یسوع مسیح نے ظاہر کِیا کہ وہ اُن لوگوں کو حفاظت کر سکتے ہیں جو اُن سے پیار کرتے ہیں۔‏

باب

مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟‏

کیا آپ کو موت سے یا مُردوں سے ڈرنا چاہیے؟‏

باب

مُردے زندہ ہوں گے

خدا نے یسوع مسیح کو مُردوں کو زندہ کرنے کی طاقت دی ہے۔‏

باب

کن مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا اور وہ کہاں رہیں گے؟‏

یسوع مسیح نے اِن سوالوں کے کیا جواب دیے؟‏

باب

یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کو یاد رکھیں

یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو ایک خاص طریقہ بتایا جس سے اُن کے شاگرد یہ یاد رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے ہمارے لیے کیا کیا کِیا ہے۔‏

باب

ہمیں یسوع مسیح سے محبت کیوں رکھنی چاہئے؟‏

یسوع مسیح نے ہماری لیے اپنی بےعیب جان قربان کر دی تاکہ ہم ہمیشہ کی زندگی حاصل کر سکیں۔‏

باب

خدا نے یسوع مسیح کو زندہ کِیا

یسوع مسیح زندہ ہو گئے ہیں۔‏

باب

ہم خدا کو کیسے خوش کر سکتے ہیں؟‏

پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏اَے میرے بیٹے!‏ دانا بن اور میرے دل کو شاد کر۔‏“‏

باب

یہوواہ خدا کو خوش کریں

آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ خدا آپ سے خوش ہو؟‏

باب

ہمیں محنتی کیوں ہونا چاہئے؟‏

کام کرنا جسم اور دماغ کے لیے فائدہ‌مند ہوتا ہے۔‏ دیکھیں کہ ہم کام کرنے سے خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔‏

باب

ہمارے بہن بھائی کون ہیں؟‏

کیا اِن میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ہمارے سگے بہن بھائی نہیں ہیں؟‏

باب

ہمیں کن لوگوں سے دوستی کرنی چاہئے؟‏

‏”‏فریب نہ کھاؤ۔‏ بُری صحبتیں اچھی عادتوں کو بگاڑ دیتی ہیں۔‏“‏

باب

کیا آپ خدا کی بادشاہت کی طرف ہیں؟‏

جب یسوع مسیح زمین پر حکمرانی شروع کریں گے تو وہ زمین پر بہت بڑی بڑی تبدیلیاں کریں گے۔‏

باب

کیا دُنیا واقعی ختم ہو جائے گی؟‏

اچھے لوگ زمین پر ہمیشہ تک زندہ رہیں گے۔‏

باب

ہمیں کیسے پتہ ہے کہ ہرمجِدّون کی جنگ ہونے والی ہے؟‏

یسوع مسیح نے ایسے واقعات کا ذکر کِیا جو آج ہو رہے ہیں۔‏

باب

آپ ہمیشہ تک نئی دُنیا میں رہ سکتے ہیں!‏

دیکھیں کہ اِس کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا۔‏