مواد فوراً دِکھائیں

نوجوانوں کا سوال

مَیں اپنے ضمیر کی تربیت کیسے کر سکتا ہوں؟‏

مَیں اپنے ضمیر کی تربیت کیسے کر سکتا ہوں؟‏

 آپ کے خیال میں آپ کا ضمیر اِن چار چیزوں میں سے کس کی طرح ہے؟‏

  •   ایک نقشہ

  •   ایک شیشہ

  •   ایک دوست

  •   ایک جج

 دراصل آپ کا ضمیر اِن چاروں ہی چیزوں کی طرح ہے۔ اِس مضمون میں بتایا جائے گا کہ ہم ایسا کیوں کہہ سکتے ہیں۔‏

 ضمیر کیا ہے؟‏

 آپ کا ضمیر ایک ایسی صلاحیت ہے جس کے ذریعے آپ صحیح اور غلط میں فرق کر سکتے ہیں۔ پا ک کلام میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک ”‏شریعت“‏ کی طرح ہے ’‏جو ہمارے دلوں پر نقش ہے۔‘‏ (‏رومیوں 2:‏15‏)‏ جب ہمارا ضمیر صحیح طرح سے کام کرتا ہے تو یہ اُن کاموں کو پرکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے جو ہم کرنے والے ہوتے ہیں یا جو ہم کر چُکے ہوتے ہیں۔‏

  •   آپ کا ضمیر ایک نقشے کی طرح ہے۔‏ یہ صحیح راستے پر چلنے میں آپ کی رہنمائی کرتا ہے تاکہ آپ بھٹکنے سے بچ سکیں۔‏

  •   آپ کا ضمیر ایک شیشے کی طرح ہے۔‏ یہ آپ کو دِکھاتا ہے کہ آپ اندر سے کیسے اِنسان ہیں۔‏

  •   آپ کا ضمیر ایک دوست کی طرح ہے۔‏ یہ آپ کو اچھے مشورے دے سکتا ہے اور اِس کی مدد سے آپ ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔لیکن ایسا تبھی ممکن ہے اگر آپ اِس کی آواز سنیں گے۔‏

  •   آپ کا ضمیر ایک جج کی طرح ہے۔‏ یہ آپ کو اُس وقت غلط قرار دیتا ہے جب آپ کوئی بُرا کام کرتے ہیں۔‏

جب ہمارا ضمیر صحیح طرح سے کام کرتا ہے تو یہ اچھے فیصلے کرنے میں ہماری کرتا ہے۔‏

 یاد رکھیں:‏ آپ کا ضمیر ایک ایسی نعمت ہے جس کی مدد سے آپ (‏1)‏ صحیح فیصلے کر پاتے ہیں اور (‏2)‏ اُس نقصان کی بھرپائی کر پاتے ہیں جو آپ کی غلطیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔‏

 آپ کو اپنے ضمیر کی تربیت کیوں کرنی چاہیے؟‏

 بائبل میں ہمیں یہ نصیحت کی گئی ہے کہ ہم ”‏اپنا ضمیر صاف رکھیں۔“‏ (‏1-‏پطرس 3:‏16‏)‏ لیکن اگر آپ نے اپنے ضمیر کی تربیت نہیں کی ہوگی تو ایسا کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔‏

 ‏”‏جب میرے امی ابو مجھ سے پوچھتے تھے کہ مَیں کہاں آ جا رہی ہوں تو مَیں اُن سے جھوٹ بولتی تھی۔ شروع شروع میں تو میرا ضمیر مجھے بہت کوستا تھا۔ لیکن آہستہ آہستہ مَیں یہ سوچنے لگی کہ جو کچھ مَیں کر رہی ہوں، وہ کوئی اِتنی بڑی بات نہیں۔“‏—‏جینیفر۔‏

 آخرکار جینیفر نے اپنے ضمیر کی آواز سنی اور اپنے امی ابو کو بتایا کہ اُن کی زندگی میں کیا چل رہا ہے۔ جینیفر نے اُنہیں اندھیرے میں رکھنا چھوڑ دیا۔‏

 ذرا سوچیں:‏ جینیفر کو اپنے ضمیر کی آواز کب سننی چاہیے تھی؟‏

 ‏”‏ایک ہی وقت میں دو زندگیاں جینا بڑی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ جب آپ ایک بار اپنے ضمیر کی آواز کو نظرانداز کر کے کوئی غلط فیصلہ کر لیتے ہیں تو آپ کو آئندہ بھی غلط فیصلے کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں ہوتی۔“‏—‏میتھیو۔‏

 کچھ لوگ تو اپنے ضمیر کی آواز کو بالکل ہی نہیں سنتے۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ ”‏شرم‌وحیا کی حد پار“‏ کر چُکے ہوتے ہیں۔—‏اِفسیوں 4:‏19‏۔‏

 ذرا سوچیں:‏ جو لوگ اپنے غلط کاموں پر شرمندہ نہیں ہوتے، کیا وہ واقعی اپنی زندگی میں خوش رہتے ہیں؟ اُنہیں آخرکار کن مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟‏

 یاد رکھیں:‏ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ضمیر صحیح راہ پر آپ کی رہنمائی کرے تو آپ کو’‏اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو تیز‘‏ کرنا ہوگا تاکہ آپ ”‏اچھے اور بُرے میں تمیز کر سکیں۔“‏—‏عبرانیوں 5:‏14‏۔‏

 آپ اپنے ضمیر کی تربیت کیسے کر سکتے ہیں؟‏

 اگر آپ اپنے ضمیر کی تربیت کرنا چاہتے ہیں تو اِس کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک ایسا معیار ہو جس کی بِنا پر آپ اپنے کاموں کو پرکھ سکیں۔ کچھ لوگ اِن کے بنائے ہوئے معیاروں پر چلتے ہیں:‏

  •   خاندان اور معاشرے کے لوگ

  •   دوست

  •   جانے مانے لوگ

 لیکن بائبل میں جینے کے جو معیار دیے گئے ہیں، وہ اِنسانوں کے بنائے ہوئے معیاروں سے کہیں افضل ہیں۔ اور ایسا اِس لیے ہے کیونکہ بائبل اُس ”‏خدا کے اِلہام“‏ یعنی پاک روح سے لکھی گئی ہے جس نے ہمیں بنایا ہے اور جو یہ اچھی طرح سے جانتا ہے کہ کن کاموں سے ہمارا بھلا ہو سکتا ہے۔—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16‏۔‏

 آئیں، پاک کلام میں بتائے گئے کچھ معیاروں پر غور کریں۔‏

 معیار:‏ ”‏ہم ہر بات میں ایمان‌داری سے کام لینا چاہتے ہیں۔“‏—‏عبرانیوں 13:‏18‏۔‏

  •   اِس معیار کی وجہ سے آپ کا ضمیر آپ سے اُس وقت کیا کہے گا جب آپ پر یہ آزمائش آئے گی کہ آپ اِمتحان میں نقل کریں، اپنے امی ابو سے جھوٹ بولیں یا چوری کریں؟‏

  •   اگر آپ کا ضمیر آپ کو ہر بات میں ایمان‌داری سے کام لینے کی ترغیب دیتا ہے تو آپ کے خیال میں اِس سے آپ کو ابھی اور مستقبل میں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

 معیار:‏ ”‏حرام‌کاری سے بھاگیں!‏“‏—‏1-‏کُرنتھیوں 6:‏18‏۔‏

  •   اِس معیار کی وجہ سے آپ کا ضمیر آپ سے اُس وقت کیا کہے گا جب آپ پر یہ آزمائش آئے گی کہ آپ فحش تصویریں یا فلمیں دیکھیں یا شادی سے پہلے سیکس کریں؟‏

  •   اگر آپ کا ضمیر آپ کو حرام‌کاری سے بھاگنے کی ترغیب دیتا ہے تو آپ کے خیال میں اِس سے آپ کو ابھی اور مستقبل میں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

 معیار:‏ ”‏ایک دوسرے سے مہربانی اور ہمدردی سے پیش آئیں اور دل سے ایک دوسرے کو معاف کریں۔“‏—‏اِفسیوں 4:‏32‏۔‏

  •   اِس معیار کی وجہ سے آپ کا ضمیر آپ سے اُس وقت کیا کہے گا جب آپ کی اپنے کسی بہن یا بھائی یا پھر دوست سے اَن‌بن ہو جائے گی؟‏

  •   اگر آپ کا ضمیر آپ کو مہربانی اور ہمدردی سے پیش آنے کی ترغیب دیتا ہے تو آپ کے خیال میں اِس سے آپ کو ابھی اور مستقبل میں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

 معیار:‏ ”‏شریر اور ظلم دوست سے [‏یہوواہ]‏ .‏.‏.‏ کو نفرت ہے۔“‏—‏زبور 11:‏5‏۔‏

  •   اِس معیار کی وجہ سے آپ کا ضمیر آپ سے اُس وقت کیا کہے گا جب آپ کسی فلم یا ٹی‌وی پروگرام کو دیکھنے یا کوئی ویڈیو گیم کھیلنے کا فیصلہ کریں گے؟‏

  •   اگر آپ کا ضمیر آپ کو ظلم اور تشدد سے بھری تفریح سے دُور رہنے کی ترغیب دیتا ہے تو آپ کے خیال میں اِس سے آپ کو ابھی اور مستقبل میں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

 سچی کہانی:‏ ”‏میرے ایسے دوست تھے جو بڑی مار دھاڑ والی ویڈیو گیمز کھیلا کرتے تھے اور اُن کے دیکھا دیکھی مَیں بھی ایسا کرتا تھا۔ لیکن پھر ابو نے مجھ سے کہا کہ مَیں آئندہ ایسی ویڈیو گیمز نہ کھیلوں۔ مَیں اُن کے سامنے تو نہیں لیکن اپنے دوستوں کے گھروں میں جا کر اِنہیں کھیلنے لگا۔ جب مَیں گھر جاتا تھا تو مَیں ابو کو اِس بارے میں کچھ نہیں بتاتا تھا۔ جب ابو مجھ سے پوچھتے کہ ”‏سب ٹھیک تو ہے ناں؟“‏ تو مَیں ہاں میں جواب دے دیتا۔ لیکن ایک دن جب مَیں نے زبور 11:‏5 پڑھی تو مجھے احساس ہوا کہ جو کچھ مَیں کر رہا تھا، وہ غلط تھا۔ مَیں سمجھ گیا کہ مجھے مار دھاڑ والی ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑ دینا چاہیے۔ اور اِس بار مَیں نے ایسا کِیا بھی۔ میری مثال کو دیکھتے ہوئے میرے ایک دوست نے بھی ایسی ویڈیو گیمز کھیلنی چھوڑ دیں۔“‏—‏جیرمی۔‏

 ذرا سوچیں:‏ جیرمی کے ضمیر نے اُنہیں کب اُن کی غلطی کا احساس دِلانا شروع کِیا اور جیرمی نے کب اپنے ضمیر کی آواز سنی؟ آپ جیرمی کی کہانی سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

 یاد رکھیں:‏ ایک شخص کے ضمیر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح کا اِنسان ہے اور اُس کی نظر میں کون سی باتیں اہم ہیں۔ آپ کا ضمیر آپ کے بارے میں کیا ظاہر کرتا ہے؟‏