مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہ کچھ فلموں، گانوں یا کتابوں پر پابندی لگاتے ہیں؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ کچھ فلموں، گانوں یا کتابوں پر پابندی لگاتے ہیں؟‏

 جی نہیں۔ ہماری تنظیم کسی فلم، گانے یا کتاب کو ممنوع قرار نہیں دیتی۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

  خدا چاہتا ہے کہ ہر شخص اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کام میں لائے اور خود اچھے اور بُرے میں تمیز کرے۔—‏عبرانیوں 5:‏14‏۔‏

  کتابِ مُقدس میں کچھ بنیادی اصول ہیں جن کی بِنا پر ہر مسیحی فیصلہ کر سکتا ہے کہ اُس کے لیے کون سی فلمیں، گانے اور کتابیں مناسب ہیں۔‏ a ہم ہر معاملے میں وہی کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے خالق اور مالک کو پسند ہے۔—‏اِفسیوں 5:‏10‏۔‏

  خدا نے گھر کے سربراہ کو یہ فیصلہ کرنے کا اِختیار دیا ہے کہ اُس کے گھر والوں کے لیے کون سی فلمیں، گانے اور کتابیں مناسب ہیں۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 11:‏3؛‏ اِفسیوں 6:‏1-‏4‏)‏ لیکن اِس کے علاوہ کلیسیا (‏یعنی جماعت)‏ میں کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ فلموں، گانوں یا کتابوں کے حوالے سے دوسروں پر پابندی لگائے۔—‏گلتیوں 6:‏5‏۔‏

a مثال کے طور پر کتابِ مُقدس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اُن چیزوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے جادوٹونے، بے‌حیائی اور ظلم و تشدد کو فروغ ملتا ہے۔—‏اِستثنا 18:‏10-‏13؛‏ اِفسیوں 5:‏3؛‏ کُلسّیوں 3:‏8‏۔‏