مواد فوراً دِکھائیں

واروِک کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏مئی سے اگست 2014ء)‏

واروِک کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏مئی سے اگست 2014ء)‏

یہوواہ کے گواہ ریاست نیو یارک کے قصبے واروِک کے نزدیک اپنا نیا مرکزی دفتر بنا رہے ہیں۔ یہ کام کہاں تک پہنچا ہے؟ اِن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ مئی سے اگست 2014ء میں گاڑیوں کی ورکشاپ، دفتروں اور دو رہائشی عمارتوں پر کیا کیا کام کِیا گیا۔‏

واروِک میں نئے مرکزی دفتر کا ڈیزائن:‏

  1. گاڑیوں کی ورکشاپ

  2. عوامی پارکنگ

  3. ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

  4. رہائشی عمارت (‏بی)‏

  5. رہائشی عمارت (‏ڈی)‏

  6. رہائشی عمارت (‏سی)‏

  7. رہائشی عمارت (‏اے)‏

  8. دفتروں کی عمارت

1 مئی 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

آگے رہائشی عمارت (‏ڈی)‏ کے تہ خانے پر کام ہو رہا ہے اور پیچھے جھیل کے کنارے رہائشی عمارت (‏سی)‏ کی دیواریں بن رہی ہیں۔‏

14 مئی 2014ء—‏صنعتی مرکز

کارکُن بنے بنائے غسل خانوں کو جوڑ رہے ہیں۔ دیواریں کھڑی کرنے کے بعد اِن میں پائپ، نلکے اور بجلی کی تاریں لگائی جائیں گی۔ غسل خانوں کو اُس وقت مکمل کِیا جائے گا جب اِنہیں عمارت میں لگایا جائے گا۔‏

22 مئی 2014ء—‏گاڑیوں کی ورکشاپ

پلمبر تہ خانے میں کام کر رہے ہیں۔ تعمیراتی پراجیکٹ کے دوران اِس تہ خانے کو 500 لوگوں کے لیے کھانے کے کمرے کے طور پر اِستعمال کِیا جائے گا جبکہ عمارت کے دوسرے حصوں میں تقریباً 300 لوگوں کے لیے کھانے کا اِنتظام ہوگا۔ جب تعمیر مکمل ہونے والی ہوگی تو کھانے کے اِن عارضی کمروں کو ختم کر دیا جائے گا اور اِس عمارت کو گاڑیوں کی ورکشاپ بنا دیا جائے گا۔‏

2 جون 2014ء—‏گاڑیوں کی ورکشاپ

کارکُن چھت پر مصنوعی مٹی ڈال رہے ہیں جس پر بعد میں گھاس اُگائی جائے گی۔ اِس طرح عمارت میں درجۂ حرارت مناسب رہے گا، طوفانی بارشوں کی صورت میں پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا اور بارش کا پانی آلودگی سے پاک ہو جائے گا۔‏

5 جون 2014ء—‏دفتروں کی عمارت

اِس جگہ تین عمارتیں بنائی جائیں گی جن کا فرش کُل ملا کر 42 ہزار مربع میٹر (‏4 لاکھ 50 ہزار مربع فٹ)‏ ہوگا۔ تصویر میں ٹھیکے‌دار ستونوں کے لیے سریے ڈال رہے ہیں۔‏

18 جون 2014ء—‏گاڑیوں کی ورکشاپ

کارکُن چھت پر تارکول بچھا رہے ہیں۔ اُنہوں نے حفاظتی رسیاں باندھ رکھی ہیں تاکہ وہ گِرنے سے محفوظ رہیں۔‏

24 جون 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

اےسی اور ہیٹر کے پائپوں کی فٹنگ کی جا رہی ہے۔ واروِک میں کام کرنے والے یہوواہ کے گواہوں میں سے تقریباً 35 فیصد عورتیں ہیں۔‏

11 جولائی 2014ء—‏مونٹ گمری، نیو یارک

یہ جگہ فروری 2014ء میں خریدی گئی اور اِسے گودام اور صنعتی مرکز کے طور پر اِستعمال کِیا جا رہا ہے۔ اِس کا اندرونی رقبہ 20 ہزار مربع میٹر (‏2 لاکھ 20 ہزار مربع فٹ)‏ ہے۔ تصویر میں پیچھے جو سفید بکس نظر آ رہے ہیں، وہ تیارشُدہ غسل خانے ہیں۔‏

24 جولائی 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

اِس عمارت میں مرکزی دفتر کے عملے کے تقریباً 200 لوگ رہیں گے۔ کمروں کا رقبہ 30 سے 55 مربع میٹر (‏350 سے 600 مربع فٹ)‏ ہوگا اور اِن میں چھوٹا سا باورچی خانہ، غسل خانہ اور چھوٹی سی بالکونی ہوگی۔‏

25 جولائی 2014ء—‏ورکشاپس/‏رہائشیوں کے لیے پارکنگ

سائٹ کو تعمیر کے لیے تیار کِیا جا رہا ہے۔ تصویر میں پیچھے کرشر نظر آ رہا ہے۔ کھدائی کے دوران نکلنے والے پتھروں کو کرشر کے ذریعے توڑ کر بجری تیار کی جا رہی ہے جسے بعد میں تعمیر کے لیے اِستعمال کِیا جائے گا۔ جب تک تعمیراتی پراجیکٹ مکمل ہوگا، تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار مکعب میٹر مٹی نکالی جا چکی ہوگی۔ ہر دن اوسطاً 23 ٹرک تعمیراتی سائٹ سے مٹی لے جاتے ہیں۔‏

30 جولائی 2014ء—‏گاڑیوں کی ورکشاپ

چھت پر گھاس لگائی جا رہی ہے۔‏

8 اگست 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

یہ تصویر ایک بڑی کرین سے لی گئی جو دفتروں کی عمارت کی جگہ کھڑی ہے۔ نیچے بائیں کونے میں جو عمارت نظر آ رہی ہے، وہ مکمل شُدہ عوامی پارکنگ ہے۔ یہ عمارت ہر دن کارکنوں کی گاڑیوں سے بھری ہوتی ہے۔ یہوواہ کے کچھ گواہ 12 گھنٹے گاڑی چلا کر آتے ہیں تاکہ تین یا چار دن تک رضاکاروں کے طور پر کام کر سکیں۔‏

13 اگست 2014ء—‏گاڑیوں کی ورکشاپ

کھانے کا عارضی کمرا تقریباً تیار ہے۔ ٹی وی سکرین اور سپیکر لگائے جا رہے ہیں تاکہ صبح کی عبادت اور دوسرے مذہبی پروگرام جو موجودہ برانچ میں منعقد ہوتے ہیں، دیکھے جا سکیں۔‏

14 اگست 2014ء—‏دفتروں کی عمارت

پہلی منزل کا فرش ڈالا جا رہا ہے۔ ایک کارکُن وائبریٹر کے ذریعے کنکریٹ میں موجود خلاؤں کو ختم کر رہا ہے تاکہ کنکریٹ اچھی طرح سے بیٹھ جائے۔‏

14 اگست 2014ء—‏دفتروں کی عمارت

فرش اور دیواروں میں ایسے پائپ لگائے جا رہے ہیں جن میں بجلی کی تاریں ڈالی جائیں گی۔‏

14 اگست 2014ء—‏دفتروں کی عمارت

پہلی منزل کے فرش کا کام ختم ہونے والا ہے۔ اِس پر تقریباً 540 مکعب میٹر کنکریٹ اِستعمال ہوا ہے۔ اِس تعمیراتی پراجیکٹ میں اِتنا کنکریٹ ابھی تک ایک وقت میں کہیں اَور نہیں ڈالا گیا۔ یہ کنکریٹ سائٹ پر ہی تیار کِیا گیا اور اِسے آٹھ ٹرکوں اور دو پمپوں کے ذریعے ساڑھے پانچ گھنٹے میں ڈالا گیا۔ بیچ میں جو مینار نظر آ رہا ہے، اُس میں سیڑھیاں ہیں۔‏

14 اگست 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

چھت پر منڈیر لگائی جا رہی ہے۔ تصویر میں پیچھے رہائشی عمارت (‏اے)‏ کے تہ خانے پر کام ہو رہا ہے۔‏

15 اگست 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

تیارشُدہ غسل خانہ کرین کے ذریعے تیسری منزل پر پہنچایا جا رہا ہے۔ اِس تعمیراتی پراجیکٹ میں بہت سی چیزوں کو پہلے سے تیار کر کے سائٹ پر پہنچایا گیا تاکہ سائٹ پر زیادہ رش نہ ہو اور کام بھی جلدی ہو جائے۔‏

20 اگست 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏سی)‏

ٹھیکے‌دار کنکریٹ کے تختے لگا رہے ہیں۔ کنکریٹ کی تیاری کے وقت اِس میں رنگ ملایا گیا تھا اِس لیے اِن تختوں پر رنگ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ تختے جلدی لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کافی وقت بچ جاتا ہے۔‏

31 اگست 2014ء—‏پوری تعمیراتی سائٹ

تصویر میں آگے رہائشی عمارت (‏ڈی)‏ پر کام ہو رہا ہے اور اِس کے پیچھے رہائشی عمارت (‏سی)‏ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔‏