مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع

اچھی عادتیں کیسے اپنائیں؟‏

اچھی عادتیں کیسے اپنائیں؟‏
  • صبح سویرے آسٹن کی گھڑی کا الارم بجتا ہے۔‏ اُس کا دل نہیں چاہ رہا مگر پھر بھی وہ بستر سے اُٹھتا ہے اور ورزش والے کپڑے پہنتا ہے جو اُس نے رات کو نکا‌ل کر رکھے تھے۔‏ اِس کے بعد وہ ورزش کرنے جاتا ہے۔‏ وہ پچھلے ایک سال سے ہفتے میں تین بار ایسا کرتا ہے۔‏

  • لاؤری کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہو جاتا ہے۔‏ غصے کے عالم میں وہ فوراً باورچی‌خانے میں جاتی ہے،‏ چاکلیٹ کا ڈبہ نکا‌لتی ہے اور ساری چاکلیٹ کھا جاتی ہے۔‏ جب بھی وہ غصے میں ہوتی ہے،‏ ایسا ہی کرتی ہے۔‏

آسٹن اور لاؤری میں کون سی بات ملتی جلتی ہے؟‏ چاہے اُنہیں اِس بات کا احساس ہو یا نہ ہو،‏ اُن پر ایک خاص قوت اثرانداز ہوتی ہے۔‏ اور وہ قوت اُن کی عادت ہے۔‏

کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟‏ شاید آپ اپنے اندر کچھ اچھی عادتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں جیسے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا،‏ وقت پر سونا یا اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہنا۔‏

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی کسی بُری عادت کو چھوڑنا چاہتے ہیں جیسے کہ سگریٹ پینا،‏ ایسی چیزیں کھانا جو صحت کے لیے نقصان‌دہ ہیں یا اِنٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت صرف کرنا۔‏

یہ سچ ہے کہ کسی بُری عادت کو چھوڑنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔‏ بُری عادت سردی کے موسم میں گرم بستر کی طرح ہوتی ہے جس میں گھسنا تو آسان ہوتا ہے مگر نکلنا مشکل۔‏

آپ اپنی بُری عادتوں پر کیسے قابو پا سکتے ہیں اور اچھی عادتیں کیسے اپنا سکتے ہیں؟‏ اِس سلسلے میں اگلے تین مضامین میں دیے گئے مشوروں پر غور کریں جو پاک کلام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔‏