مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) جولائی 2015ء

اِس شمارے میں جو مطالعے کے مضامین دیے گئے ہیں،‏ اُن کا مطالعہ 31 اگست سے لے کر 27 ستمبر 2015ء میں کِیا جائے گا۔‏

اُنہوں نے اپنے آپ کو خوشی سے پیش کِیا—‏روس میں

اِس مضمون میں ایسے شادی‌شُدہ اور غیرشادی‌شُدہ لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو روس میں جا کر خوش‌خبری سنا رہے ہیں۔‏ پڑھیں کہ اِس فیصلے کا یہوواہ کے ساتھ اُن کی دوستی پر کیا اثر ہوا ہے۔‏

روحانی فردوس کی رونق بڑھانے میں آپ کا کردار

کیا روحانی ہیکل اور روحانی فردوس ایک ہی چیز کی طرف اِشارہ کرتے ہیں؟‏ پولُس رسول نے تیسرے آسمان پر کون سا ”‏فردوس“‏ دیکھا تھا؟‏

مصیبت کے دنوں میں یہوواہ کی خدمت کرتے رہیں

آپ خدا پر بھروسا اور اُس کی خدمت میں خوشی کیسے قائم رکھ سکتے ہیں؟‏ اِس مضمون میں آپ قدیم زمانے کے کچھ ایسے بندوں کے بارے میں پڑھیں گے جو بڑھاپے کے باوجود خوشی سے خدا کی خدمت کرتے رہے۔‏

‏”‏تمہاری مخلصی نزدیک“‏ ہے!‏

بڑی مصیبت شروع ہونے کے بعد ہم کیا پیغام سنائیں گے؟‏ اِس دوران ممسوح مسیحیوں کے ساتھ کیا ہوگا؟‏

کوئی دیکھے نہ دیکھے،‏ یہوواہ دیکھتا ہے

ہم بضلی‌ایل اور اہلیاب کی مثال سے سیکھتے ہیں کہ کوئی اِنسان ہمارے کام کو دیکھے نہ دیکھے یہوواہ خدا ضرور دیکھتا ہے۔‏

خدا کی بادشاہت کے وفادار رہیں

یہوواہ اور اُس کی بادشاہت کے وفادار رہنے کے لیے آپ اپنی تربیت کیسے کر سکتے ہیں؟‏

یہ ہماری عبادت‌گاہ ہے

ہم اپنی عبادت‌گاہ کے لیے احترام کیسے دِکھا سکتے ہیں؟‏ کنگڈم ہال بنانے کے اخراجات کیسے پورے کیے جاتے ہیں؟‏

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ قدیم اِسرائیل کے بعض علاقے نہایت سرسبز اور شاداب تھے۔‏ لیکن آج‌کل یہ علاقہ ایسا نہیں ہے۔‏ تو پھر کیا بائبل کی بات واقعی صحیح ہے؟‏