مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گلیل میں بیریا کا جنگل

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

کیا قدیم اِسرائیل واقعی بہت سرسبز ملک تھا؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ قدیم اِسرائیل کے بعض علاقے نہایت سرسبز  اور شاداب تھے۔‏ (‏1-‏سلا 10:‏27؛‏ یشو 17:‏15،‏ 18‏)‏ لیکن آج‌کل یہ ملک اِتنا سرسبز نہیں ہے۔‏ اِس لیے بعض عالم یہ اِعتراض اُٹھاتے ہیں کہ قدیم اِسرائیل میں اِتنے زیادہ جنگلات نہیں تھے۔‏

گولر کے گچھے

قدیم اِسرائیل کی ثقافت اور وسائل کے بارے میں ایک کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ”‏پُرانے زمانے میں ملک اِسرائیل کے جنگلات کا رقبہ آج کی نسبت کہیں زیادہ تھا۔‏“‏ یہاں کے پہاڑ صنوبر،‏ سدا بہار بلوط اور تارپین کے درختوں کی سبز چادر سے ڈھکے ہوئے تھے۔‏ اِسرائیل کے وسطی پہاڑی سلسلے اور بحیرۂروم کے بیچ کا علاقہ گولر کے درختوں سے بھرا پڑا تھا۔‏

کتاب نباتاتِ‌بائبل ‏(‏انگریزی میں دستیاب)‏ میں بتایا گیا ہے کہ ملک اِسرائیل کے کچھ علاقوں میں اب ایک بھی درخت نہیں پایا جاتا۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏ اِن علاقوں سے درخت ایک دم نہیں بلکہ رفتہ رفتہ ختم ہوئے۔‏ اِس کتاب میں لکھا ہے:‏ ”‏اِنسانوں نے خاص طور پر اپنے کھیتوں اور چراگاہوں کو بڑھانے کے لیے جنگلات کاٹے۔‏ اِس کے علاوہ آگ جلانے اور گھر بنانے کے لیے لکڑی حاصل کرنا بھی درختوں کو کاٹنے کی ایک بڑی وجہ تھی۔‏“‏