مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

دُنیا میں امن‌وسلامتی قائم کرنا اِتنا مشکل کیوں ہے؟‏

صرف وہ حکومت دُنیا میں امن‌وسلامتی قائم کر سکتی ہے جو لوگوں کی سوچ اور رویے کو بدل سکتی ہے۔‏

پاک کلام میں اِس کی دو وجوہات بتائی گئی ہیں۔‏ پہلی وجہ یہ ہے کہ خدا نے انسان کو اِس طرح سے نہیں بنایا کہ وہ خود اپنی رہنمائی کرے۔‏ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ’‏ساری دُنیا شریر یعنی شیطان کے قبضے میں پڑی ہوئی ہے۔‏‘‏ اِن وجوہات کی بِنا پر انسان چاہ کر بھی دُنیا میں امن‌وسلامتی قائم نہیں کر پایا۔‏‏—‏یرمیاہ ۱۰:‏۲۳؛‏ ۱-‏یوحنا ۵:‏۱۹ کو پڑھیں۔‏

چونکہ انسان صرف اپنے فائدے کا سوچتے ہیں اِس لئے بھی وہ امن‌وسلامتی قائم نہیں کر پائے۔‏ دُنیا میں امن‌وسلامتی صرف اُس وقت قائم ہوگی جب ایک ایسی حکومت ہوگی جو پوری دُنیا پر حکمرانی کرے گی اور لوگوں کو یہ سکھائے گی کہ وہ اچھے کام کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔‏‏—‏یسعیاہ ۳۲:‏۱۷؛‏ ۴۸:‏۱۸،‏ ۲۲ کو پڑھیں۔‏

کون زمین پر امن‌وسلامتی قائم کرے گا؟‏

خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ ایک ایسی حکومت لائے گا جو پوری زمین پر حکمرانی کرے گی۔‏ خدا کی حکومت سب انسانی حکومتوں کی جگہ لےلے گی۔‏ (‏دانی‌ایل ۲:‏۴۴‏)‏ یسوع مسیح اِس حکومت کے بادشاہ ہوں گے اور زمین پر امن‌وسلامتی قائم کریں گے۔‏ وہ زمین سے بُرائی کو ختم کر دیں گے اور لوگوں کو مل‌جُل کر رہنا سکھائیں گے۔‏‏—‏یسعیاہ ۹:‏۶،‏ ۷؛‏ ۱۱:‏۴،‏ ۹ کو پڑھیں۔‏

آج بھی یسوع مسیح کی پیشوائی میں لاکھوں لوگ دوسروں کو پاک کلام سے سکھا رہے ہیں کہ وہ پیار محبت سے رہیں۔‏ وہ وقت دُور نہیں جب پوری زمین پر امن‌وسلامتی کا راج ہوگا۔‏‏—‏یسعیاہ ۲:‏۳،‏ ۴؛‏ ۵۴:‏۱۳ کو پڑھیں۔‏