مواد فوراً دِکھائیں

زمین پر امن اور سلامتی کیسے قائم ہوگی؟‏

زمین پر امن اور سلامتی کیسے قائم ہوگی؟‏

پاک کلام کا جواب

 زمین پر امن اور سلامتی اِنسانوں کی کوششوں سے نہیں بلکہ خدا کی بادشاہت کے ذریعے قائم ہوگی جو کہ ایک آسمانی حکومت ہے جس کا بادشاہ یسوع مسیح ہے۔ غور کریں کہ پاک کلام میں اِس شان‌دار اُمید کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے۔‏

  1.   خدا ”‏زمین کی اِنتہا تک جنگ موقوف“‏ یعنی ختم کر دے گا۔ (‏زبور 46:‏9‏)‏ اِس طرح وہ اپنے وعدے کے مطابق ”‏زمین پر اُن آدمیوں کو جن سے وہ خوش ہے صلح اور سلامتی“‏ عطا کرے گا۔—‏لُوقا 2:‏14‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

  2.   خدا کی بادشاہت آسمان سے پوری زمین پر حکمرانی کرے گی۔ (‏دانی‌ایل 7:‏14‏)‏ چونکہ یہ پوری دُنیا پر حکمرانی کرے گی اِس لیے یہ قوم‌پرستی کو ختم کر دے گی جو کہ بہت سے لڑائی جھگڑوں کی جڑ ہے۔‏

  3.   یسوع مسیح کو جو خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں، ”‏سلامتی کا شاہزادہ“‏ کہا گیا ہے اور اُن کی بادشاہت میں ”‏سلامتی کی ‏.‏.‏.‏ اِنتہا نہ ہوگی۔“‏—‏یسعیاہ 9:‏6، 7‏۔‏

  4.   جو لوگ لڑائی جھگڑوں سے باز نہیں آتے، وہ خدا کی بادشاہت میں نہیں رہ سکیں گے کیونکہ ”‏ظلم دوست سے [‏خدا]‏ کی روح کو نفرت ہے۔“‏‏—‏زبور 11:‏5؛‏ امثال 2:‏22‏۔‏

  5.   خدا اپنے بندوں کو سکھاتا ہے کہ وہ امن سے کیسے رہ سکتے ہیں۔ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ اِس کے نتیجے میں ”‏وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قوم قوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے۔“‏—‏یسعیاہ 2:‏3، 4‏۔‏

 پوری دُنیا میں لاکھوں یہوواہ کے گواہ پہلے سے ہی یہوواہ خدا سے سیکھ رہے ہیں کہ وہ امن اور صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں۔ (‏متی 5:‏9‏)‏ یہ سچ ہے کہ ہمارا تعلق فرق فرق نسلوں سے ہے اور ہم 230 سے زیادہ ملکوں میں رہتے ہیں لیکن ہم دوسروں کے خلاف ہتھیار نہیں اُٹھاتے۔‏

پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ یہ سیکھ رہے ہیں کہ وہ امن سے کیسے رہ سکتے ہیں۔‏