مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام کی تعلیم

پاک کلام کی تعلیم

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

لوگوں کا خیال:‏ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت ہمارے دل میں ہے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ خدا کی بادشاہت تب آئے گی جب سب اِنسان مل کر زمین پر امن و اِتحاد قائم کر لیں گے۔‏ آپ کا کیا خیال ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

‏”‏آسمان کا خدا ایک سلطنت برپا کرے گا جو تاابد نیست نہ ہوگی“‏ اور وہ ”‏تمام [‏اِنسانی]‏ مملکتوں کو ٹکڑے ٹکڑے اور نیست کرے گی۔‏“‏ (‏دانی‌ایل 2:‏44‏)‏ خدا کی بادشاہت ایک حقیقی حکومت ہے۔‏

پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟‏

  • خدا کی بادشاہت آسمان سے حکومت کرتی ہے۔‏—‏متی 10:‏7؛‏ لُوقا 10:‏9‏۔‏

  • خدا اپنی بادشاہت کے ذریعے آسمان اور زمین پر اپنی مرضی پوری کرتا ہے۔‏ —‏متی 6:‏10‏۔‏

خدا کی بادشاہت کب آئے گی؟‏

آپ کیا جواب دیں گے؟‏

  • کسی کو نہیں پتہ۔‏

  • بہت جلد۔‏

  • کبھی نہیں۔‏

پاک کلام کا جواب

‏”‏بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی ساری دُنیا میں کی جائے گی تاکہ سب قوموں کو گواہی ملے۔‏ پھر خاتمہ آئے گا۔‏“‏ (‏متی 24:‏14‏)‏ جب زیادہ‌تر لوگوں کو خوش‌خبری سنائی جا چُکی ہوگی تب خدا کی بادشاہت آئے گی اور اِس بُری دُنیا کو ختم کر دے گی۔‏

پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟‏

  • کوئی بھی شخص یہ نہیں جانتا کہ خدا کی بادشاہت کس وقت آئے گی۔‏—‏متی 24:‏36‏۔‏

  • پاک کلام میں درج پیش‌گوئیوں سے پتہ چلتا ہے کہ خدا کی بادشاہت بہت جلد آئے گی۔‏—‏متی 24:‏3،‏ 7،‏ 12‏۔‏