مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مَیں پاک کلام کے مطالعے کا شوق کیسے پیدا کر سکتا ہوں؟‏

مَیں پاک کلام کے مطالعے کا شوق کیسے پیدا کر سکتا ہوں؟‏

نوجوانوں کا سوال

مَیں پاک کلام کے مطالعے کا شوق کیسے پیدا کر سکتا ہوں؟‏

بھلا مَیں پاک کلام کا مطالعہ کیوں کروں؟‏ ذرا غور کریں:‏

پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ کو خزانہ مل سکتا ہے۔‏ مثال کے طور پر اِس کے ذریعے .‏ .‏ .‏

● آپ کی زندگی خوشگوار ہو سکتی ہے،‏

● آپ ماضی اور مستقبل کے بارے میں ایسی باتیں جان جائیں گے جو آپ کو کہیں اَور سے پتہ نہیں چل سکتیں،‏

● آپ خود کو جان پائیں گے اور اپنی شخصیت میں نکھار لا سکیں گے۔‏ *

بےشک بہت سے لوگوں کو پاک کلام کا مطالعہ کرنا آسان نہیں لگتا لیکن اِس کے بڑے فائدے ہیں۔‏ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کچھ نوجوانوں نے پاک کلام کے مطالعے کا شوق کیسے پیدا کِیا؟‏ اگلے صفحوں پر بتایا گیا ہے کہ اِس سلسلے میں آپ کے ہم عمروں نے کونسے طریقے اپنائے اور اُن کو کونسے فائدے ملے۔‏ اگلے صفحے کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں اور اِس پرچے کو اپنے پاس رکھیں۔‏

‏”‏بائبل میں بہت سے مختلف موضوعات پر بات کی گئی ہے اور ہر کسی کو اِس میں کوئی نہ کوئی ایسا موضوع ملے گا جس کے بارے میں وہ سیکھنا چاہتا ہے۔‏“‏ ‏—‏ویلری۔‏ *

‏”‏نوجوانوں کا سوال“‏ کے سلسلے میں مزید مضامین ویب‌سائٹ www.watchtower.org /ype پر مل سکتے ہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 7 اِس مضمون میں کچھ نام بدل دئے گئے ہیں۔‏

^ پیراگراف 9 اگر آپ اِن باتوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو اپنے علاقے میں رہنے والے یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کریں یا اِس رسالے کے صفحہ ۵ پر دئے گئے کسی پتے پر لکھیں یا پھر ہماری ویب‌سائٹ www.watchtower.org کو دیکھیں۔‏

‏[‏صفحہ ۱۳ پر بکس/‏تصویریں]‏

پاک کلام کے مطالعے کا شوق پیدا کرنے کے طریقے

مسئلہ:‏ دل نہیں کرتا

‏”‏میرا جی نہیں کرتا کہ مَیں ایک گھنٹہ ٹک کر مطالعہ کرتی رہوں۔‏“‏ —‏لینا۔‏

مسئلے سے نمٹیں:‏ فائدوں پر غور کریں

اپنے دل میں پاک کلام کے مطالعے کا شوق پیدا کرنے کے لئے اِس بات پر غور کریں کہ مطالعہ کرنے سے آپ کو کیا کچھ حاصل ہوگا۔‏ کیا آپ خدا سے دوستی کرنا چاہتے ہیں؟‏ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ دُنیا کے حالات خراب کیوں ہیں اور آئندہ کیا ہوگا؟‏ کیا آپ اپنی شخصیت کو نکھارنا چاہتے ہیں؟‏ پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ نہ صرف یہ سب کچھ بلکہ اَور بھی بہت کچھ کر سکیں گے۔‏

”‏پاک کلام کے مطالعے کو سکول کے کام کی طرح خیال نہ کریں جسے سر سے اُتارا جائے۔‏ اِس کی بجائے یہ سوچیں کہ پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ یہوواہ خدا کے قریب ہو جائیں گے۔‏ اُس سے بہتر دوست اَور کوئی نہیں ہو سکتا۔‏“‏ ‏—‏ثناء۔‏

”‏جب آپ ذاتی مطالعہ کرتے ہیں تو آپ کو یہوواہ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔‏ ذرا سوچیں کہ اگر آپ ایک شخص سے صرف اُسی وقت ملتے ہیں جب آپ کے امی‌ابو اُس سے ملتے ہیں تو وہ کس کا دوست ہوا؟‏ آپ کا یا اُن کا؟‏ اِس لئے خود بھی پاک کلام کا مطالعہ کریں تاکہ یہوواہ خدا آپ کا دوست بن جائے۔‏“‏ ‏—‏بیانکا۔‏

یاد رکھیں:‏ ‏”‏ہر صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے وہ تعلیم دینے،‏ تنبیہ کرنے،‏ سدھارنے اور راست‌بازی میں تربیت دینے کے لیے مفید ہے۔‏“‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن)‏ پاک کلام کا مطالعہ کرنے سے آپ کو یہ سب فائدے بھی حاصل ہوں گے۔‏

”‏مَیں یہ سوچ کر پاک کلام کا مطالعہ کرتا ہوں کہ اِس سے مجھے بڑا صلہ ملے گا۔‏ اگر مجھے لگتا ہے کہ مجھ میں کمی ہے تو مطالعہ کرنے سے مَیں جان جاتا ہوں کہ مَیں خود میں بہتری کیسے لا سکتا ہوں۔‏“‏ ‏—‏میکس۔‏

اِس بارے میں سوچیں:‏

آپ اپنے دل میں پاک کلام کا مطالعہ کرنے کی خواہش کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

مسئلہ:‏ بوریت ہوتی ہے

‏”‏جب مَیں پاک کلام کا مطالعہ کرنے بیٹھتی ہوں تو دس منٹ بھی نہیں گزرتے کہ مَیں تھک جاتی ہوں،‏ بیس منٹ بعد میرا دل چاہتا ہے کہ مَیں کچھ اَور کروں اور تیس منٹ بعد تو مجھے بہت ہی بوریت ہونے لگتی ہے۔‏“‏ —‏علیشہ۔‏

مسئلے سے نمٹیں:‏ مطالعے کو دلچسپ بنائیں

پاک کلام کے مطالعے کو دلچسپ بنانے کے کچھ طریقے سوچ لیں،‏ مثلاً آپ کس موضوع کا مطالعہ کریں گے،‏ کس جگہ مطالعہ کریں گے وغیرہ۔‏

”‏جو سوال آپ کے ذہن میں ہیں،‏ اُن پر تحقیق کریں۔‏ جب آپ اپنے کسی سوال کا جواب خود تلاش کر لیتے ہیں تو آپ کو فخر محسوس ہوتا ہے اور خوشی بھی ہوتی ہے۔‏“‏ ‏—‏رچرڈ۔‏

”‏کسی واقعے کے بارے میں پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ بھی وہاں موجود ہیں۔‏ یوں سمجھیں کہ آپ اُس واقعے کے مرکزی کردار ہیں یا پھر وہاں کھڑے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔‏ منظر کو اپنے ذہن کے پردۂسکرین پر دیکھیں۔‏“‏ ‏—‏سٹیون۔‏

”‏مطالعے کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے صحن میں بیٹھیں اور جوس پئیں۔‏ مجھے مطالعے کے دوران چپس اور بسکٹ جیسی چیزیں کھانا بہت اچھا لگتا ہے۔‏ یہ تو سب کو ہی اچھا لگتا ہوگا۔‏“‏ ‏—‏ایلیکزینڈرا۔‏

یاد رکھیں:‏ آپ ایک کام کو جیسا خیال کریں گے،‏ وہ آپ کو ویسا ہی لگے گا،‏ یا تو بور یا پھر دلچسپ۔‏ اِس لئے یہ مت کہیں کہ ”‏مطالعہ کرنا بڑا بور کام ہے“‏ بلکہ یہ کہیں کہ ”‏مجھے مطالعہ کرنے سے بوریت ہوتی ہے۔‏“‏ آپ اُسی وقت اپنی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت محسوس کریں گے جب آپ یہ تسلیم کریں گے کہ مطالعے کے بارے میں آپ کی سوچ ٹھیک نہیں ہے۔‏—‏امثال ۲:‏۱۰،‏ ۱۱‏۔‏

”‏یوں تو ذاتی مطالعہ بور کام نہیں۔‏ یہ تو آپ پر ہے کہ آپ اِسے کیسا خیال کرتے ہیں۔‏“‏ ‏—‏یاسمین۔‏

اِس بارے میں سوچیں:‏

آپ پاک کلام کے مطالعے کو کیسے دلچسپ بنا سکتے ہیں؟‏

مسئلہ:‏ وقت نہیں ملتا

‏”‏مجھے پاک کلام کا مطالعہ کرنے کا شوق تو بہت ہے لیکن مَیں اِتنی مصروف رہتی ہوں کہ مجھے مطالعہ کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔‏“‏ —‏ماریا۔‏

مسئلے سے نمٹیں:‏ وقت نکالیں

کیا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو سمجھ‌دار خیال کریں؟‏ یاد رکھیں کہ ایک سمجھ‌دار شخص ”‏بہتر چیزوں کا امتیاز“‏ کرنا جانتا ہے۔‏—‏فلپیوں ۱:‏۱۰‏،‏ کیتھولک ترجمہ۔‏

”‏میری امی نے مجھے سمجھایا کہ مجھے مطالعے کے لئے وقت نکالنا ہوگا،‏ وقت خود چل کر میرے پاس نہیں آئے گا۔‏ پھر جب مَیں نے اپنے دل میں مطالعہ کرنے کا شوق پیدا کِیا تو میرے پاس اِس کے لئے وقت بھی نکل آیا۔‏“‏ ‏—‏ناتانیا۔‏

”‏جیسے جیسے مَیں بڑی ہوتی گئی،‏ مَیں سمجھ گئی کہ پاک کلام کا مطالعہ کرنے کے لئے وقت مقرر کرنا کتنا ضروری ہے۔‏ مَیں نے مطالعے کے لئے جو وقت مقرر کِیا ہے،‏ اُس میں مَیں اَور کوئی کام نہیں کرتی،‏ چاہے کچھ بھی ہو۔‏“‏ ‏—‏مینا۔‏

”‏اگر آپ اِس اصول پر عمل کریں گے کہ پہلے مطالعہ پھر تفریح تو مَیں آپ کو گارنٹی دیتی ہوں کہ آپ کو مطالعہ کرنے میں زیادہ مزہ آئے گا اور تفریح کرتے وقت آپ کے دل میں کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہوگا۔‏“‏ ‏—‏ڈیانا۔‏

یاد رکھیں:‏ اگر آپ پہلے سے یہ طے نہیں کریں گے کہ کون‌سے کام زیادہ اہم ہیں تو وقت ایک بےلگام گھوڑے کی طرح دوڑتا چلا جائے گا۔‏ اِس لئے مطالعے کے لئے وقت مقرر کریں۔‏—‏افسیوں ۵:‏۱۵،‏ ۱۶‏۔‏

”‏اب جبکہ مَیں بڑی کلاس میں ہوں،‏ میری مصروفیت بھی بڑھ گئی ہے۔‏ لیکن میرے نزدیک یہ بہت اہم ہے کہ مَیں پاک کلام کا مطالعہ کرنے کے لئے وقت نکالوں۔‏“‏ ‏—‏جورڈن۔‏

اِس بارے میں سوچیں:‏

پ پاک کلام کا مطالعہ کرنے کے لئے کون‌سا وقت مقرر کر سکتے ہیں؟‏

‏[‏صفحہ ۱۳ پر بکس/‏تصویریں]‏

آپ کے ہم‌عمروں کے مشورے

زیکرے‏—‏”‏ضروری نہیں کہ پاک کلام کا مطالعہ کرتے وقت آپ بھی اُنہی موضوعات پر تحقیق کریں جن پر آپ کے امی‌ابو یا جاننے والے تحقیق کر رہے ہیں۔‏ یہ تو پھر ذاتی مطالعہ نہ ہوا۔‏ اچھا ہے کہ آپ ایسے موضوعات پر تحقیق کریں جن میں آپ کی دلچسپی ہو۔‏“‏

کیلی‏—‏”‏اگر آپ کو مطالعہ کرنا مشکل لگتا ہے تو شروع‌شروع میں ہر دن بس پانچ منٹ کے لئے مطالعہ کریں۔‏ پھر آہستہ‌آہستہ دس منٹ اور پھر پندرہ منٹ تک مطالعہ کریں۔‏ .‏ .‏ .‏ دیکھنا،‏ ایک وقت آئے گا جب آپ کو مطالعہ کرنے میں مزہ آنے لگے گا۔‏“‏

ڈینیلا‏—‏”‏مطالعے کا شوق پیدا کرنے کے لئے آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ رنگ‌برنگے پین اور خوبصورت سی نوٹ‌بُک پاس رکھیں یا پھر اپنے کمپیوٹر پر ذاتی مطالعے کی فائل بنائیں۔‏ اِن باتوں سے بھی بڑا فرق پڑتا ہے۔‏“‏

جورڈن‏—‏”‏مَیں نے دیکھا ہے کہ جب مَیں ذاتی مطالعے کے سلسلے میں اپنی پسند کا کوئی موضوع چنتا ہوں تو مَیں کافی دیر تک مطالعہ کرتا ہوں۔‏ اگر میرے اِردگِرد شورشرابہ ہو تو مَیں مطالعہ نہیں کر پاتا اِس لئے مَیں کسی ایسی جگہ مطالعہ کرتا ہوں جہاں زیادہ شور نہ ہو۔‏“‏

‏[‏صفحہ ۱۲ پر ڈائیگرام]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

کاٹیں

موڑ لیں